لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناءاللہ ہنجرا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرمختلف وارڈزکامعائنہ کیارجسٹرحاضری کے مطابق عملہ کی موجودگی اور حاضری کو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوںنے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مریضوں کابہترین سے بہترین علاج معالجہ کیاجائے انہیں ہسپتال سے ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

