layyah
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں پہلی بار پنک گالا اختتام پذیر ،خواتین کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا منفرد اقدام

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 27, 2025
in کھیل, لیہ
0
لیہ میں پہلی بار پنک گالا اختتام پذیر ،خواتین کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا منفرد اقدام

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنرامیرابیدارکا خواب پنک گالا کاکامیاب انعقاد۔ضلع لیہ کا پہلاپنک گالا اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے انمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیاز احمدبھٹی،رہنماپاکستان مسلم لیگ ن سمعیہ عطاشہانی، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمرا،تحصیل سپورٹس آفیسرمرینہ رفیق،فوکل پرسن محکمہ تعلیم شاہینہ فریدملغانی ودیگر موجودتھے۔ اختتامی تقریب کاآغازتلاوت، پرچم کشائی سے کیاگیاجبکہ مصوری کے مقابلے،کرکٹ،رسہ کشی ودیگر مقابلے منعقدہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگراس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی طرف سے پنک گالامنعقدکروانا ایک خواب تھاجسے آج عملی تعبیرمل گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنک گالاکاانعقادایک چیلنج تھامگرجس طرح تمام محکموں نے اس کوبہترین طریقہ سے ادا کیاوہ یقیناقابل تعریف ہے۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ پنک گالاجیسے تفریحی پروگرام خواتین کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں خواتین کے کھیلوں کا انعقاد ایک ایسا خوش آئند اقدام ہے جو خواتین کی معاشرتی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔سمعیہ عطاءشہانی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف خواتین کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کررہی ہیں پنک گالاکاانعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی جانب سے خواتین کے لیے کھیلوں کا انعقادایک خوش آئند اقدام ہے ایسے اقدامات سے ماوں ،بہنوں،بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملتا ہے جو انہیں زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے خواتین نے عالمی سطح پر کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی شعبوں میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس امتیاز احمدبھٹی نے کہاکہ محکمہ سپورٹس لیہ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرقیادت کھیلوں کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات اُٹھارہا ہے پنک گالاجیسے پروگرام میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے سے طالبات میں کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی بڑھے گی اور ان کی صلاحیتیں نکھریں گی۔ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن مہر اسلم سمراءنے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم اقدامات اُٹھارہی ہے کیونکہ معاشرتی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے خواتین کی شمولیت ہر میدان میں ناگزیر ہے پنک گالاایک بہترین پروگرام تھااس سے علاقہ کی خواتین کی خوداعتمادی میں مزیداضافہ گا۔اس موقع پرپنک گالامیں حصہ لینے حصہ لینے والے کھلاڑیوں ، منتظمین کو انعامات وٹرافیاں دی گئیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ: جھوٹی گواہی اور ناقص تفتیش پر سخت قانونی کارروائی اور ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری

Next Post

ماحولیاتی تحفظ: لیہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Next Post
لیہ۔ محکمہ ماحولیات زگ زیگ ٹیکنالوجی کے برعکس اینٹوں کی بھرائی مسمار کر رہے ہیں

ماحولیاتی تحفظ: لیہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024