layyah
منگل, نومبر 3, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں ریسکیو 1122 کی اکتوبر کے دوران 5 ہزار 465 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 5 ہزار 349 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 3, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
لیہ میں ریسکیو 1122 کی اکتوبر کے دوران 5 ہزار 465 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 5 ہزار 349 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

لیہ: ریسکیو 1122 ضلع لیہ نے ماہِ اکتوبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 465 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 5 ہزار 349 متاثرین کو ریسکیو اور طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ 2 ہزار 425 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیموں نے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ضلع بھر میں مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر کارروائیاں انجام دیں۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کا اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ 2 سیکنڈ رہا۔ اس دوران 3 ہزار 231 میڈیکل ایمرجنسیز، 657 روڈ ٹریفک حادثات، 99 کرائم ایمرجنسیز، 144 گرنے کے واقعات، 20 آتشزدگی کے واقعات، ڈوبنے کا ایک واقعہ، عمارتیں منہدم ہونے کے 6 واقعات اور 427 دیگر ریسکیو آپریشنز پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ 723 پیشنٹ ٹرانسفر سروسز بھی فراہم کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 122 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 157 میتیں پنجاب ڈیڈ باڈی ٹرانسپورٹیشن سروس کے تحت سرکاری ہسپتالوں سے لواحقین کے گھروں تک بلا معاوضہ منتقل کی گئیں۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 79 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت رسپانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ہر ایمرجنسی میں فوری و مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سروس کے معیار، رسپانس ٹائم اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

Tags: #Rescue1122LayyahRescue #layyahtvMonthlyPerformance #TopStory #
Previous Post

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا تحصیل چوبارہ کا دورہ، سُتھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں ریسکیو 1122 کی اکتوبر کے دوران 5 ہزار 465 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 5 ہزار 349 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

لیہ میں ریسکیو 1122 کی اکتوبر کے دوران 5 ہزار 465 ایمرجنسیز پر کارروائیاں، 5 ہزار 349 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

نومبر 3, 2026
اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا تحصیل چوبارہ کا دورہ، سُتھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا تحصیل چوبارہ کا دورہ، سُتھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ

نومبر 2, 2026
ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات

نومبر 2, 2026

لیہ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، 4 لاکھ 35 ہزار 690 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

نومبر 2, 2026
لیہ میں جھوٹا ریپ کیس درج کروانے پر مدعی مقدمہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لیہ میں جھوٹا ریپ کیس درج کروانے پر مدعی مقدمہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اکتوبر 31, 2026
لیہ پولیس کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار شہید اور پولیس رضاکار عبد الغفار شہید کو خراجِ عقیدت، برسی کے موقع پر پولیس دستے کی سلامی

لیہ پولیس کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار شہید اور پولیس رضاکار عبد الغفار شہید کو خراجِ عقیدت، برسی کے موقع پر پولیس دستے کی سلامی

اکتوبر 31, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024