لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق آلودگی سے پاک پنجاب کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات زگ زیگ ٹیکنالوجی کے برعکس اینٹوں کی تیاری میں ملوث دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ کے زیرنگرانی لیہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھٹہ کی غیر قانونی طرز کی اینٹوں کی بھرائی کو گرا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے بعد بھٹہ خشت کو اسی ٹیکنالوجی کے تحت چلائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔