لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈئے کے حوالے سے محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج لیہ میں سیمینار منعقدہوا۔سیمینارسے سول ڈیفنس آفیسر محمدتوقیرعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سال کاموضوع ”شہری دفاع آبادی کے تحفظ کی ضمانت ہے “رکھاگیا ہے جس کا بنیادی مقصدتحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ شہری دفاع میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنا کر ممکنہ حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے سول ڈیفنس کی تربیت اشد ضروری ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں ،گھروں میں فوری امداد کرکے انسانی زندگیوں کوبچاسکیں محکمہ شہری دفاع کی اہمیت و افادیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے طلبہ کسی بھی اندرونی بیرونی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہیںتاکہ وہ ملکی دفاع میں اپناکردار ادا کرسکیں شہری دفاع کی تربیت ہر شہری خصوصاًطلبہ ضرور حاصل کریں تاکہ ہر گھر میںکوئی ایک فرد لازمی موجود ہو جوکسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کر کے نقصان کو کم سے کم کرسکیںانہوںنے کہاکہ تمام طلبہ محکمہ سول ڈیفنس سے تربیت حاصل کرکے وطن کے دفاع میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے مزیدکہا کہ طلبہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے شہری دفاع میں شمولیت اختیارکریں اور تربیت حاصل کریں۔سیمینار کی میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر امین اللہ قاضی نے سرانجام دیے ۔سیمینار کے آخرمیں آگاہی واک بھی نکالی گئی۔اس موقع پرپوسٹ وارڈن سول ڈیفنس ظفر اقبال،انچارج بم سکواڈ محمدحنیف ،اساتذہ،طلبہ موجودتھے۔ طلبہ میںعالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے پملفٹ بھی تقسیم کیے گئے۔