layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کا لیہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 28, 2025
in علاقائی خبریں, لیہ
0
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کا لیہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ڈی سی کمپلیکس آمد پر کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد نے ڈی سی کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر ،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، ڈی ایف او فضل الرحمان بھی موجودتھے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد نے لیہ کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر ڈی سی کمیٹی روم میں ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب انیشیٹوز اور ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر اشفاق احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہریوں کی فلاح وبہبود کے متعددمنصوبوں پر کام کررہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹوز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ثمرات سے حقیقی طورپرمستفید ہوسکیں۔انہو ں نے کہاکہ بروقت سروس ڈیلوری انتظامی اور متعلقہ افسران کی پہلی ذمہ داری ہے جسے جانفشانی سے ادا کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع لیہ میں ہیلتھ، تعلیمی انفراسٹرکچر بہترین ہے اوران میں مزید بہتری کے لیے سکوپ موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم ایم روڈ کی جلد تکمیل، یونیورسٹی آف لیہ کی بلڈنگ کا رہ جانے والا کام اور ضلع میں مزید تھانوں کے قیام کو ٹیک اپ کیا جائے۔کمشنرنے کہاکہ ماہ رمضان کے پیش نظر صارفین کو اشیاءخوردنوش میں ریلیف کی فراہمی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار اداکریںگراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈوان میں تیزی لائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ضلع میں قائم رمضان سہولت سٹالز پر صارفین کے لیے کوالٹی اشیاءرکھی جائیں جبکہ اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی چین کو برقرار رکھاجائے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمدنے کہاکہ ستھرا پنجاب مہم کے بہترین نتائج کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مانیٹرنگ کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے جاری مہم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے سرکاری اراضی کی واگزاری اور ریونیوواجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کو پیکج کی صورت میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ضلع میں کپاس کی کاشت کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے۔قبل ازیں کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ کا دورہ کیا۔ کمشنر ڈی جی خان نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ری ویمپنگ کے کام کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب شہریوں کی صحت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دئے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں جاری ری ویمپنگ کے کام میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے متعلقہ افسران ری ویمپنگ کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لےے روزانہ کی بنیادوں پر معائنہ کریں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور ایکسین بلڈنگ سجاد حسین،ایس ڈی او بلڈنگز امین سہیل ملغانی نے اس موقع پر بریفنگ دی۔

Tags: adcg layyahcommitionner newDC layyahdc layyah newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ: گورنمنٹ کالج میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

Next Post

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر کا رمضان سہولت بازار کا معائنہ، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک

Next Post
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر کا رمضان سہولت بازار کا معائنہ، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر کا رمضان سہولت بازار کا معائنہ، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024