کراچی (لیہ ٹی وی)ایرانی صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، جہاں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ایرانی وفد کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سیاحت کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔ کراچی یونیورسٹی اور ایرانی حکام کے درمیان تعلیمی تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔