layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں لیہ پولیس کی تاریخی کامیابی، 5 ماہ میں جرائم میں 31 فیصد کمی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 2, 2026
in لیہ
0
نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیہ حسن جاوید بھٹی کی زیر قیادت لیہ پولیس کی تاریخی کارکردگی، 5 ماہ میں جرائم کا گراف 31 فیصد نیچے آ گیا،1410 مقدمات کی کمی، موٹر سائیکل سنیچنگ میں 73 فیصد ریکارڈ کمی، عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے لیہ پولیس کو خراج تحسین، لیہ پولیس کی دن رات محنت اور جانفشانی سے شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ترجمان لیہ پولیس تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جرائم سے پاک معاشرہ ویژن پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لیہ نے جنوری تا مئی 2026 میں جرائم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔،لیہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تقابلی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سنگین جرائم میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے،پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری تا مئی 2025 میں ضلع بھر میں کل 4490 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال 2026 کے اسی عرصے میں یہ تعداد 3080 رہ گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 1410 مقدمات کی کمی واقع ہوئی جو 31 فیصد بنتی ہے رپورٹ میں مختلف جرائم کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں۔ نقب زنی، مویشی چوری اور دیگر چوری کے مقدمات 2025 میں 849 تھے جو 2026 میں 601 رہ گئے،248 کیسز یعنی 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں سب سے زیادہ 72 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ سال 276 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال صرف 78 مقدمات رپورٹ ہوئے، 198 کیسز کی کمی ہوئی اسی طرح موٹر سائیکل سنیچنگ کے مقدمات میں 73 فیصد تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2025 میں 22 واقعات کے مقابلے میں 2026 میں صرف 6 مقدمات درج ہوئے، 16 کیسز کم ہوئے۔رابری اور جھپٹاکے مقدمات بھی 87 سے کم ہو کر 52 رہ گئے، 35 کیسز یعنی 40 فیصد کمی ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق یہ کامیابی مؤثر گشت، اسنیپ چیکنگ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور بروقت کارروائیوں کی مرہون منت ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی عوامی و سماجی حلقوں نے لیہ پولیس کی شاندار کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے شہریوں، تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جرائم میں نمایاں کمی سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ لیہ پولیس کی دن رات محنت اور جانفشانی سے شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے

Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن تحت لیہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد، تیسرا سپورٹس ارینا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا منظور پارک اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، ترقیاتی کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post

اڈا حسین آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 9 سالہ بچی جاں بحق دکان سے گھر واپس آنے والی کمسن صبا حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ منتقل کر دی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024