لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت لیہ میں 29 نومبر کو منعقد ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تقریب کے سلسلے میں مختلف محکموں کو تفویض کردہ ذمہ داریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے کہا کہ دھی رانی پروگرام مستحق اور غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے لیے ایک فلاحی اقدام ہے، جس کے ذریعے مستحق والدین کو اپنی بیٹیوں کی رخصتی باعزت انداز میں کرنے میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت انجام دیں تاکہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات بروقت مکمل ہوں اور نوبیاہتا جوڑوں سمیت ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے






