لیہ : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری سے ٹیل منڈا تا چوک اعظم خستہ حال سڑک کے 2 کلومیٹر حصے کی کارپٹنگ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے، جس پر 9 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی جبکہ منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے اس اہم شاہراہ پر آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور شہریوں و مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ضلع کے دستیاب وسائل عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ٹیل منڈا تا چوک اعظم سڑک کی بحالی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئے گی







