لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کی مرکزی شاہراہوں کی گرین بیلٹس اور سڑکوں کے کناروں پر خوبصورتی کے لیے پتھر لگانے کا کام جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر نے مریم نواز سپورٹس ارینا اور کچہری روڈ پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و عملہ کو کام کو مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ اویس اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گرین بیلٹس کی بہتری، سڑکوں کے اطراف تزئین و آرائش اور دیگر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔







