لیہ: فتح پور ٹول پلازہ کے قریب ایم ایم روڈ پر دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرکوں میں دو افراد پھنس گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ٹرک میں پھنسے زخمی شخص کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 سالہ نوجوان کی نعش پولیس کی موجودگی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور منتقل کر دی گئی، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن مکمل کیا











