اسلام آباد (لیہ ٹی وی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بیجنگ میں چینی قیادت سے ملاقات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون مزید مستحکم ہوگا۔