کراچی (لیہ ٹی وی)کراچی پولیس کی حراست میں موجود انتہائی مطلوب ملزم ریاست فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، اسے پنجاب سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں گذری تھانے منتقلی کے دوران وہ پولیس ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے متعلقہ اہلکار کو معطل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔