اسلام آباد (لیہ ٹی وی)کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں 13 سالہ امریکی شہری لڑکی حرا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق، قتل کے واقعے میں مقتولہ کے والد اور چچا کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے والد کے بیان کے مطابق وہ 28 سال سے امریکہ میں مقیم تھے اور حال ہی میں بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔