لاہور (لیہ ٹی وی)حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، ان کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی
واضح رہے کہ حکومت نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا تھا۔

