layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ پولیس کی بڑی کامیابی، ساڑھے تین ماہ میں 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری، 14 جرائم پیشہ گینگز کے 47 ارکان گرفتار جرائم میں نمایاں کمی، 886 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار، اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھی اضافہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 10, 2026
in لیہ
0
لیہ پولیس کی بڑی کامیابی، ساڑھے تین ماہ میں 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری، 14 جرائم پیشہ گینگز کے 47 ارکان گرفتار جرائم میں نمایاں کمی، 886 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار، اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھی اضافہ

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سے چار ماہ کے دوران لیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 304 مقدمات میں تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکور شدہ مال مسروقہ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران کے عہدیداران، معزز شہریوں اور متاثرہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 16 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس نے 39 مویشی بھی ریکور کیے جن میں 25 گائے، بچھڑے اور 14 بکریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد موٹر سائیکلیں، ساڑھے چھ تولہ سونا، 239 تولہ چاندی، سولر موٹر پمپ، موبائل فونز اور دیگر 73 قیمتی اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کامیابیاں 14 جرائم پیشہ گینگز کے 47 ارکان کی گرفتاری سے حاصل ہوئیں جن میں 4 مویشی چور گینگز، 2 موٹر سائیکل چور گینگز، 3 نقب زن گینگز اور 2 ڈکیت گینگز شامل ہیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک 886 اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 385 مقدمات درج کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 263 زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں مجموعی جرائم کی شرح میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پراپرٹی جرائم اور سنیچنگ کے واقعات میں 41 فیصد کمی آئی ہے۔ موٹر سائیکل سنیچنگ میں 68 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 72 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح مویشی چوری اور سرقہ عام کے 310 مقدمات کم ہوئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے مدعیان میں برآمد شدہ مال مسروقہ وریکعنقدی تقسیم کی اور اس موقع پر کہا کہ لیہ پولیس جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Previous Post

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے جمع رقم کھانے پینے اور روزمرہ ضروریات کے اخراجات کے لیے جمع کرائی گئی، وکیل رائے سلمان کھرل نے جیل انتظامیہ کے حوالے کی

Next Post

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے لَیَہ پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری، 1200 سے زائد اہلکار تعینات لَیَہ میں 1934 مجالس اور 133 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024