layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے لَیَہ پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری، 1200 سے زائد اہلکار تعینات لَیَہ میں 1934 مجالس اور 133 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 17, 2026
in لیہ
0
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے لَیَہ پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری، 1200 سے زائد اہلکار تعینات لَیَہ میں 1934 مجالس اور 133 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

لَیَہ (نمائندہ لَیَہ ٹی وی) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداری پروگراموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے لَیَہ پولیس نے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈی پی او لَیَہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر انچارج سکیورٹی اسماعیل احمد ملک کی زیر نگرانی مرتب کردہ پلان کے مطابق ضلع بھر میں 1934 مجالس اور 133 عزاداری جلوس منعقد ہوں گے۔
پولیس کے مطابق 1934 مجالس میں 162 اے کیٹیگری، 291 بی کیٹیگری اور 1481 سی کیٹیگری کی مجالس شامل ہیں، جبکہ 133 جلوسوں میں 32 اے کیٹیگری، 28 بی کیٹیگری اور 73 سی کیٹیگری کے جلوس شامل ہیں۔
سکیورٹی فرائض کے لیے 1200 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں 6 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز، 33 سب انسپکٹرز، 57 اے ایس آئیز، 50 ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک ہزار سے زائد کانسٹیبلان شامل ہیں۔
اطلاع رسانی اور نگرانی کے لیے ڈی پی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ حساس مقامات اور اہم جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس کمانڈوز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سول لباس میں اہلکار بھی مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔
ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سکیورٹی چیلنجز بڑھ گئے ہیں، تاہم لَیَہ پولیس ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پر مبنی مواد، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز بینرز پر مکمل پابندی عائد ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہم مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے، جبکہ شرکاء کی جامع تلاشی جدید آلات کے ذریعے لی جائے گی۔ جلوسوں کے راستوں سے ملحقہ گلیوں کو بیریئرز اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا اور بلند مقامات و چھتوں پر تربیت یافتہ پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

Previous Post

لیہ پولیس کی بڑی کامیابی، ساڑھے تین ماہ میں 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری، 14 جرائم پیشہ گینگز کے 47 ارکان گرفتار جرائم میں نمایاں کمی، 886 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار، اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھی اضافہ

Next Post

Messi Hat-Trick Powers Argentina to 3-0 Victory Over Algeria Lionel Messi Shines with Three Goals as Argentina Cruise Past Algeria

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024