لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع لیہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بازار، مختلف مارکیٹوں، قصبوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شیڈ ، تہڑے، مختلف تعمیرات کو ہٹایا جارہاہے۔ تجاوزات کے خلاف چوک اعظم میں گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں سی او ایم سی نے آپریشن کی نگرانی اور تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا۔