لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ایل پی جی پر چلنے والے گاڑیوں اور غیر قانونی ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے 29 گاڑیوں کی انسپیکشن کی گئی۔ معائنہ کے دوران ایل پی جی پر چلنے والی 7 گاڑیوں سے سلنڈر اتار لئے گئے جبکہ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والی دو ایجنسیوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔