لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی اور خوبصورتی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر خورشید سٹیڈیم چوک اعظم کی تزئین و آرائش، بحالی اور پودوں کی آبیاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم نے نیو سولر پلانٹ ٹیوب ویل اور خورشید سٹیڈیم چوک اعظم میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے صفائی ستھرائی، پودوں کی آبیاری، گرین بیلٹ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارک کی خوبصورتی اور سرسبزی برقرار رکھنے کے لیے پودوں کی بروقت آبیاری اور مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور جاری کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔







