layyah
بدھ, جون 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، دورِ حاضر کا چیلنج جدید علوم کا حصول ہے: سید فخر امام شاہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 24, 2025
in پاکستان, علاقائی خبریں
0
تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، دورِ حاضر کا چیلنج جدید علوم کا حصول ہے: سید فخر امام شاہ

ملتان (لیہ ٹی وی) سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوموں کا عروج صرف تعلیم سے جڑا ہے۔ وہ ممالک جو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کو اپناتے ہیں، دنیا میں رہنمائی کا مقام حاصل کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس میں منعقدہ سالانہ ایجوکیشن کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، اور ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر شامل تھے۔ دیگر شرکاء میں ماہرین تعلیم، سماجی رہنما، اور مختلف اداروں کے سربراہان موجود تھے۔
سید فخر امام نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کی جدید شاخیں، خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، دورِ حاضر کی ترقی کا سنگِ بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے خطاب میں تعلیمی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید نصاب اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے طلبہ کو آئی ٹی اور جدید ایجادات میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
کانفرنس میں ماہرین تعلیم اور شرکاء نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مثبت استعمال، اور تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اختتام پر معزز مہمانوں کو ایوارڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔
کانفرنس کا انعقاد ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے اشتراک سے ہوا، جس کا مقصد تعلیمی اصلاحات اور نوجوانوں کو جدید علوم کی طرف راغب کرنا تھا۔

Tags: education newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newsPtI news
Previous Post

بچوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو "بے بستہ” کرنے کا فیصلہ

Next Post

بلاول بھٹو کی امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کا اعلان

Next Post
بلاول بھٹو کی امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کا اعلان

بلاول بھٹو کی امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کا اعلان

Please login to join discussion

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: ناروے کی شاندار فتح، عراق کو 1-4 سے شکست ایرلنگ ہالینڈ کے دو گول، ناروے نے ورلڈ کپ میں عراق کو باآسانی زیر کر لیا

جون 17, 2026
Pakistani-Origin Footballer Zidane Iqbal to Showcase Pakistan and Iraq Flags on His BootsFIFA World Cup 2026: Zidane Iqbal Set to Make History with Pakistani Heritage on Display

فیفا ورلڈ کپ 2026: زیدان اقبال پاکستانی شناخت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کو تیار پاکستانی نژاد زیدان اقبال کے بوٹس پر پاکستان اور عراق کے پرچم، ورلڈ کپ میں منفرد اعزاز حاصل کرنے کے قریب

جون 17, 2026
Pakistani-Origin Footballer Zidane Iqbal to Showcase Pakistan and Iraq Flags on His BootsFIFA World Cup 2026: Zidane Iqbal Set to Make History with Pakistani Heritage on Display

Pakistani-Origin Footballer Zidane Iqbal to Showcase Pakistan and Iraq Flags on His BootsFIFA World Cup 2026: Zidane Iqbal Set to Make History with Pakistani Heritage on Display

جون 17, 2026
FIFA World Cup 2026: Saudi Flag Displayed with Special Respect, Not Laid on the Field FIFA Honors Religious Significance of Saudi Flag During World Cup Ceremony

فیفا ورلڈ کپ 2026: سعودی پرچم کو خصوصی احترام، میدان میں بچھانے کے بجائے بلند مقام پر آویزاں کیا گیا کلمۂ طیبہ کے احترام میں سعودی پرچم کے لیے فیفا کا منفرد انتظام

جون 17, 2026
FIFA World Cup 2026: Saudi Flag Displayed with Special Respect, Not Laid on the Field FIFA Honors Religious Significance of Saudi Flag During World Cup Ceremony

FIFA World Cup 2026: Saudi Flag Displayed with Special Respect, Not Laid on the Field FIFA Honors Religious Significance of Saudi Flag During World Cup Ceremony

جون 17, 2026
Messi Hat-Trick Powers Argentina to 3-0 Victory Over Algeria Lionel Messi Shines with Three Goals as Argentina Cruise Past Algeria

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے دی ورلڈ کپ میں لیونل میسی کا جادو، تین گول کر کے ارجنٹینا کو کامیابی دلا دی

جون 17, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024