layyah
منگل, ستمبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ایک اور یونان کشتی حادثہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 20, 2024
in کالم
0
سوگوار دسمبر


دریا کنارے /لقمان اسد


’’ہمارے علاقے میں کام کرنے والے ایجنٹ گاؤں کے درجنوں لڑکوں کو یونان اور اٹلی بھجوا چکے تھے۔ میرا بیٹا کچے ذہن کا تھا جو اُن کی باتوں میں آ گیا اور ہمیں بار بار یہی کہتا تھا کہ اگر آپ نے مجھے یورپ نہیں بھجوانا تو میں گھر چھوڑ دوں گا۔یہ الفاظ ہیں 13اور14دسمبر کو کشتی حادثہ کی نذر ہونے ہونے والے 13سالہ محمد عابد کے والد جاوید اقبال کے جو اب اپنے اُس فیصلے پر بُری طرح پچھتا رہے ہیں جب 13 سالہ بیٹے کی ’ضد‘ کے ہاتھوں مجبور ہو کر انھوں نے غیرقانونی طریقے سے اسے یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔‘یونان کشتی حادثے میںچالیس پاکستانی جاں بحق ہوئے، کشتی میں تراسی پاکستانی سوار تھے,لاپتہ پاکستانیوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے ،اس حادثہ کی خبر سن کر مجھے افضل حیات کی بیوہ یاد آگئی جس کا خاوند گزشتہ برس 14 جون کو یونان کشتی حادثہ کا شکار ہونے والوں میں سے ایک تھا ۔اس بیوہ کے الفاظ ہیں کہ ’’جس انسان کے ساتھ آپ نے زندگی کے 20 سال گزارے ہوں اور وہ بھی غربت اور کمزوری کے دن جب ہم میاں بیوی ہی ایک دوسرے کا سہارا تھے۔ وہ اچانک حادثاتی موت کا شکار ہو جائے کہ گھر والے تو دور کسی انسان نے اس کی نعش تک نہ دیکھی ہو۔ ایسے میں دل کو صبر دلانا مشکل ہی نہیں ایک ناممکن سی بات ہے۔ لیکن اب ایک سال سے جب کوئی نام و نشاں نظر نہیں آ رہا تو دل نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ اب ہم میں نہیں رہا۔‘
گزشتہ برس بھی جون میں یونان میں ایک کشتی ڈوبی تھی جس میں 350 پاکستانی بھی شامل تھیتب پاکستان میں اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اس حادثے میں 281 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ 12 پاکستانی زندہ بچ گئے تھے ۔ باقی لاشوں کی شناخت ہی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔جس وقت یہ حادثہ ہوا تھا اس کے دو ہفتے بعد عیدالاضحیٰ تھی اور اب اس حادثے کو ڈیڑھ برس مکمل ہو رہا ہے کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے افضل حیات کی عمر 45 برس تھی۔ اس نے علاقے کے عام نوجوانوں کی نسبت دیر سے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے وہ محنت مزدوری اور کاشت کاری کرکے اپنا گھر بار چلا رہاتھا ۔
والدین نے ان کی شادی بھی جلد ہی کر دی تھی۔ جب وہ بیرون ملک روانہ ہوا تو وہ پانچ بچوں کا باپ تھا۔ جن میں بڑے بیٹے کی عمر اب 20 سال ہے جبکہ باقی بچوں کی عمریں بالتریب 17، 15، 13 اور آٹھ برس ہیں۔ان کے خاندان نے یہ ڈیڑھ سال امید اور بے یقینی کے بھنور میں ایسے گزارا ہے کہ ایک دن جب دل کو رب کی رضا پر راضی کرتے اگلے ہی دن کوئی جھوٹی خبر ان کی امید کو جگا دیتی جس وجہ سے گھر میں ہمہ وقت اداسی کا ماحول چھایا رہتا ہے۔,افضل کی والدہ آج بھی کہتی ہیں کہ ’ایسا کیسے ممکن ہے کہ اتنے زیادہ لوگ مر جائیں اور ان کی نعشوں کی شناخت نہ ہو۔ یقیناً انھوں نے میرے افضل سمیت بہت سے لوگوں کو پکڑ رکھا ہے۔ کسی نہ کسی دن وہ ان کو چھوڑ کر واپس بھجوا دیں گے۔اس حادثے میں افضل حیات کے علاوہ بھی جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کی اکثریت نے اپنے بچوں کی موت کو ذہنی طور پر قبول نہیں کیا۔
13 اور14دسمبر کی شب ہونے والے کشتی حادثہ میں یونانی کوسٹ گارڈ زنے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن ختم کردیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے گا۔اور افضل حیات کے لواحقین کی طرح ان کے انتظار میں بھی لواحقین کی آنکھیں سولی پر ٹنگی رہیں گی انسانی اسمگلرز کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ کوسٹ گارڈ اور سرویلینس سسٹم سے بچنے کے لیے بڑے بحری جہازوں کے بجائے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ 11 سے 12 دسمبر کی شب تارکین وطن کو لیبیا سے تین مختلف کشتیوں میں سوار کیا گیا۔ یہ کشتیاں ڈھائی دن تک سمندر میں رہیں، جن میں سے دو محفوظ رہیں جبکہ ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔تاہم متاثرین کی عمریں 15 سے 40 سال کے درمیان تھیں، جن میں زیادہ تر 25 سے 30 سال کے نوجوان شامل تھے۔ کشتی میں 15 سے 16 سال کے تین کم عمر بچے بھی موجود تھے۔ زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات کے علاقوں سے تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں ابھی بھی کم و بیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لے کر لیبیا پہنچے اور یورپ جانے کی خواہش نے ان کی جان لے لی لیکن کیا سالِ گزشتہ کی طرح اس حادثہ کے ذمہ داروں پر قانون کی گرفت کسی جائے گی اس کا جواب نہیں میں ہے کیونکہ جون 2023میں ہونے والے حادثہ پر خاندانوں اور رشتہ داروں کی معلومات پر147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی ہوئی جس کی روشنی میں 200 کے قریب مقدمات درج ہوئے‘مگر طاقتور قانون کے کمزور جال کو پیسوں کی طاقت سے توڑنے میں کامیاب ہوگئے لواحقین کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ہم سے ابتدائی ایام میں صرف ایجنٹ کے بارے میں جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا اس کے علاوہ کسی سرکاری ادارے نے کبھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جبکہ نعشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپل لئے گئے ۔اور حالیہ حادثہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کریک ڈاؤن کے نام پر پھالیہ سے مبینہ انسانی اسمگلر محمد حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ ابھی تک چار مقدمات کا اندراج ہوا ہے

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ میں کار حادثہ: دو بچے زخمی، فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل،اللہ یار اڈہ کے قریب حادثہ، 6 منٹ میں ریسکیو1122 ٹیم پہنچ گئی، دونوں بچوں کی حالت تشویشناک

Next Post

عالمی شہرت یافتہ خطاط راشد سیال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،ملتان آرٹس کونسل میں معروف شخصیات کی شرکت، راشد سیال کی خدمات اور شخصیت کو شاندار خراج تحسین

Next Post
ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ خطاط اور کاتب قرآن راشد سیال کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے پروفیسر انور جمال´سلیم قیصر`راٸمہ راشد`سجاد جہانیہ´شاکر حسین شاکر`حافظ کامل حسین`رضی الدین رضی`وسیم ممتاز ایڈووکیٹ`استاد صغیر احمد`بہار حسین`رانا پرویز حمید`مختار علی`فرح رحمان`سہیل عابدی`نور الامین خاکوانی`اظہر سلیم مجوکہ`پروفیسر شاہد عباس`پروفیسر شعیب ابراہیم`حسینہ`سجاد ملک`ڈاکٹر عبدالبصیر`پروفیسر ابوبکر مغل'ذی شان راسخ اور محمد مشتاق خطاب کر رہے ہیٍں۔

عالمی شہرت یافتہ خطاط راشد سیال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،ملتان آرٹس کونسل میں معروف شخصیات کی شرکت، راشد سیال کی خدمات اور شخصیت کو شاندار خراج تحسین

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ستمبر 22, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024