لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلع کی خوبصورتی کے لئے ایک اور شاندار اقدام۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس لیہ/ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر بیوٹیفیکیشن آف لیہ مہم کے تحت ڈی پی ایس گرلز ونگ کی باؤنڈری وال کو خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں پر مشتمل آرٹ ورک پرکشش بنا دیا گیا۔ آرٹ ورک میں قائد اعظم، علامہ اقبال، موجودہ و سابقہ ڈپٹی کمشنرز اور طالبات کے عکس، علم کی عظمت بارے قرآنی آیات اور احادیث شامل ہیں۔ ڈی پی ایس کی باؤنڈری وال آرٹ ورک عوام کی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے اور شہریوں نے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی ایس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔