لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے عید الفطر کے سلسلہ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ کنٹرول روم ڈی سی کمپلیکس کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں قائم کیا جائے گا جو 30 مارچ سے یکم اپریل تک تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ کنٹرول روم کے انچارج جنرل اسسٹنٹ ریونیو فہد نور ہوں گے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم کے لینڈ لائن نمبر 920016۔0606 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔