لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نور محمدنے اراضی ریکارڈ سنٹر کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پراراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کی حاضری اور موجودگی کو چیک کیا ۔انہوں نے شہریوں کے لیے بیٹھنے کا انتظام، پینے کے صاف پانی کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں بہترین، بروقت اور معیاری ریونیو سروسز فراہم کی جارہی ہیں، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹیوں کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔