لاہور(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکموزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے اور بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایتتونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوردیگر طبی مراکز میں ایڈ ز کے علاج کیلئے خصوصی مراکز قائم، سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلبیونیسف،ڈبلیو ایچ اواورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ، ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کریگا جوائنٹ مشن ایڈزکنٹر ول اوربچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم نواز کو تجاویز پیش کریگا،جوائنٹ مشن متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ کرے گا ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لاہور28 – مارچ:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یونیسف،ڈبلیو ایچ اواورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈزکنٹر ول اوربچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کو تجاویز پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوردیگر طبی مراکز میں ایڈ ز کے علاج کیلئے خصوصی مراکز قائم کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کی اور کہا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔