لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگر، چیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹرشاہدریاض،ایم ایس ڈاکٹرغلام محی الدین،ڈاکٹرمحمدیونس کلیہ،ڈاکٹرنبیل احمد،ڈبلیوایچ حکاماور متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی جو 25اپریل تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 26 ہزار5سو بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے قومی جذبہ کے تحت اس مہم میں خدمات انجام دیںپولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کر کے ننھے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہمارا فرض ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حالیہ مہم کے دوران 1661موبائل ٹیموں،78فکس ٹیموں،58ٹرائزرٹ ٹیموں کے ذریعے بچوں کوپولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔