لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار عید الفطر پر ضلع بھر کو صاف ستھرا اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کمیٹی روم عیدالفطرانتظامات اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی جنرل شبیراحمدڈوگر،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ثناءاللہ ہنجرا،نور محمد،سی او ایم عمار یاسر،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدےدارتھے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عیدالفطر کے پیش نظر شہر اور مضافات میں تمام پارکس کی ترجیحی بنیادوں پر بہترین صفائی کی جائے جبکہ پارکوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ عوام کو تفریح کے لئے پر فضا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ایم سیز کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ سیوریج اور ڈرینج کے مسائل کے حل کے لئے سٹاف اور مشینری سٹینڈ بائی رہے گی پانی کے چھڑکاؤ اور چونے کی لائنیں لگانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سٹاف سے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق خدمات حاصل کی جائیں تمام امور کی نگرانی کے لئے سرپرائز وزٹ کیاجائے گا۔