لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے اوپن ڈورپالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے اس موقع پرشہریوں کی درخواستوں پرمسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کہاکہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سن کرحل کیے جارہے ہیں دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور شہریوں کی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ہے۔