لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکاما ت پرزائد کرایہ وصولی پرکریک ڈاون جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیلڈ میں متحرک ہے ۔اس سلسلہ میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر /سیکرٹری آرٹی اے حارث حمیدخان کی ٹیم نے فتح پور میں گاڑیوں کوچیک جس پرمتعدد نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیااور اوور لوڈنگ کی شکایت بھی پائی گئی جس پرمسافروں کو23ہزار روپے واپس کرائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر /سیکرٹری آرٹی اے حارث حمیدخان نے کہاکہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے زیادہ کرایہ وصول پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی