لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکاما ت پرکپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نور محمدنے کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کے لیے چک نمبر 85 اے ٹی ڈی اے میںفصلوں کامعائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شہباز حسین کھوکھرنے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نور محمدنے معائنے کے دوران زرعی ماہرین کی رہنمائی اور کسانوں کی محنت کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہ جدید اور مو¿ثر زرعی طریقوں کو اپناتے ہوئے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ کپاس کی اگیتی کاشت نہ صرف پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ بہتر معیار کی فصل فراہم کرتی ہے حکومت پنجاب زراعت کے فروغ کے لیے کسانوں کی مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ زرعی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔