لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے ڈی سی آفس کے ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔اس موقع پرسپرینیڈنٹ محمدطارق،فتح پورکی سماجی شخصیت سیدالطاف شاہ موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے کہاکہ ملازمین ہمارا دست وبازو ہیں یہ اپنی خدمات کوپیش کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں ان کو عید کی خوشیاں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ملازمین کو عید کی پیشگی مبارک باد بھی دی۔