لیہ (نمائندہ نمائندہ جنگ) کروڑ روڈ پر اللہ یار اڈہ کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم 6 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (DHQ) لیہ منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 16 سالہ شاہد خان ولد پاوند خان، رہائشی راجن شاہ اسٹیشن کو سینے کے دائیں طرف گہرا زخم آیا، جبکہ 12 سالہ حیدر علی ولد امیر حسین، رہائشی راجن شاہ اسٹیشن کو سر پر شدید چوٹ لگی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ عوام سے احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔