لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرعیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی اور میونسپل حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عید پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کے تحت تمام پارکوں اور عوامی تفریحی مقامات کی بہترین صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عیدکے ایام میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام پارکوں، گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پرتوجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی بہترین صورتحال برقرار رہے۔