لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرعیدالفطرکے پیش نظر اوور چارجنگ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی مزیدسخت کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے سیکرٹر ی آرٹی اے /اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان کو زائد کرایہ وصول کرنے والے گاڑی مالکان کے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اوور چارجنگ کی شکایت قطعاً قابل قبول نہیں زائدکرایہ لینے والوں کے خلاف مزیدسخت ایکشن کیاجائے متعلقہ عملہ گاڑیوں کامعائنہ کرے اورمسافروں سے پوچھ کر اضافی کرایہ بھی واپس کرایاجائے مسافروں کے ساتھ اضافی کرایہ کی زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی شہری زائد کرایہ وصولی کی شکایات درج کرائیںجس پرانتظامیہ فوری کارروائی کرئے گی۔