لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمدکی زیرصدارت” دھی رانی پروگرام“ کااجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئرکے حکام موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر نور محمدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پرپہلے مرحلے کی بہترین کامیابی کے بعددوسرے مرحلے کو بھی شفافیت کے ساتھ مکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کا مقصد معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا ہے اس مرحلے میں شریک دلہنوں کو1لاکھ کی مالی معاونت بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کی جائے گی، جبکہ گھریلو ضروریات کا سامان بھی دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، شادی کی تقریب کے انتظامات اور مہمانوں کے لیے کھانے کا بندوبست بھی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمد نے سوشل ویلفیئرحکام کو تمام معاملات کو جلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔