لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سڑکات کو محفوظ بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین ہائی وے طاہر سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اسحاق،ایس ڈی او پیرا فہد نور، ڈی او انڈسٹری محمد عاشق حسین، صدر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن ظہیر پراچہ،سابق صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول ودیگر موجود تھے۔اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب پرفارمنس انڈیکیٹرز کے تحت سڑکوں کو پانی کے نقصان سے بچانے کے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا پٹرول پمپ مالکان بارش کے پانی و دیگر کی نکاسی کے لئے اپنی سیوریج لائن کو یقینی بنائیں۔ اے ڈی سی جی نے کہا باہمی مشاورت اور ایک ٹائم لمٹ میں سیوریج لائن کو یقینی بنایا جائے