لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈی ایس پی محمدحیات،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانامحمدبلال ،اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹرغلام مصطفی اور متعلقہ افسران کے علاوہ درخواست گزار اوور سیز پاکستانیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی 5 درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدہ ہدایات دی گئی ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔