layyah
منگل, ستمبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سوگوار دسمبر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 17, 2024
in کالم
0
سوگوار دسمبر
      
دریا کنارے /لقمان اسد
سنا تھا ستمبر ستمگر ہے مگر دسمبر نے تو حد ہی کردی دسمبر کی ابتدا ہوتے ہی دل وسوسوں،واہموں اور ان دیکھے ،ان سنے خوف میں گھرنے لگتا ہے کئی قومی سانحات اور المئے اسی دسمبر میں ہمارے لئے کرب ،غم اور دکھ کی ایسی المناک داستانیں لے آئے کہ اب تو ذہن اس دسمبر سے ڈرتا ہے 16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ ایسا دلخراش سانحہ ،27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل اور پھر 16دسمبر کو ہی دلوں کو دہلا دینے والا سانحہ پشاور ۔ایک ایسا سانحہ ہے جو ایسے زخم ہمارے سینوں میں پیوست کر گیا جنھیں الفاظ میں رقم کر دینے سے قلم اور ہاتھ کی انگلیاں فگار ہیں اس داستانِ کرب و بلا نے ذہن منجمد ،دل سوگوار اور آنکھیں اشکبار کر رکھی ہیں پھول ایسے حسین و جمیل رنگ برنگے ننھے پھول اور ننھی کلیاں کہ جنکیشانے بستے میں رکھی محدود سی کاپیوں ،کتابوں کا بوجھ نہ اُٹھا سکتے تھے آج منوں مٹی کا بوجھ اُٹھائے ہمیشہ کیلئے اپنے ماں باپ سے روشن چہروں کو اوجھل کر گئے وہ معصوم کلیاں اور پھول جو رات کو اپنی نانی اماں یا دادی اماں سے کوئی کہانی سنے بغیرنیند کے بستر پر محو خواب نہ ہوتے تھے ہر صبح جو سکول جانے پر ضد کرتے تو مما کہتی بیٹیا ،پاپا ناراض ہوں گے شاباش اچھے بچھے سکول جانے پر ضد نہیں کرتے چلو جلدی کرو یونی فارم پہنو ناشتہ کرو ،بستہ اُٹھائو اور سکول کی راہ لو میں تمہیں سکول واپسی پر ایک گڑیا لے دوں گی ٹھیک ہے مما گڑیا آج نہ لے کے دی تو کل میں سکول نہیں جائوں گی توتلی زبان سے ادا ہوئے یہ جملے اور حرف تا ابد اُن مائوں کے سینوں میں ایک عجیب اذیت اور کرب کا سامان پیدا کئے رکھیں گے آج کوئی ماں دیوار سے لگ کر اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کا کوئی توتلا جملہ دہرا کر ہچکیاں لیتی ہو گی تو کوئی مان اپنے معصوموں کے کھلونوں کو دیکھ کر آہ و زاریاں بھرتی ہو گی غم کی اُس کیفیت کا اندازہ کیسے ہو جو وہاں اُن والدین کے سرہانے لگ کر مسلسل اُنہیں اس وحشت سے غم زدہ کئے اُداسی کے ایک سمندر بیکراں کی گرفت میں لئے بیٹھی ہو گی آج کا سورج تو حسب معمول اُن گھروں کے گرد بھی طلوع ہوا ہے جن گھروں میں اس قتل عام پر صف ماتم بچھی ہے روشنی کی کرنی تو وہاں بھی پھوٹ کر بکھری ہیں دھوپ اُن صحنوں میں بھی پھیلی جہاں رنج و الم برس رہے ہیں غم کے جہاں تازیانے ہیں ،دکھ جہاں لامحدود ہیں ،اور محض آنسو اور سسکیاں ہیں مگر ان گھروں کے مکینوں کو نہ بھوک لگی ہے آج نہ پیاس کا احساس ہے نہ دھوپ ،روشنی اور تازہ دم صبح کا ذرہ بھر گمان کہ آج اُن گھروں کو گڑیا لے دینے کی شرط پر سکول کی راہ لینے والوں کی معصومانہ شرارتیں ،توتلی باتیں اور والڈین سے روٹھنے ،منانے کا دلکش منظر میسر نہیں کیسے اندوہناک لمحات تھے جو پرسکوں زندگی کو اجاڑ کر رکھ گئے ۔کم سنوں کے قہقہوں کو گویا کسی قہر نے ہڑپ کر لیا درندگی اور وحشت نے ہنستے بستے گھروں کو نگل لیا ۔ دیکھنا بیٹی آتی ہو گی ، سکول چھٹی ہو گئی ہوگی آج تو سردی بہت ہے میرے چاند کو ،میری گڑیا کو ٹھنڈ بھی بہت لگی ہوگی کیسے کیسے حسیں تصورات کا گلہ کل کی اندوہناکیوں نے دبا دیا کیسے کیسے فطرتی جذبوں کی سانسیں دبوچ لی گئیں ،پشاور کی مائیں آج کے دن تک بھی رہ رہ کریہی سوچتی ہوں گی کل کیوں میری کلی نے سکول جانے کی ضد نہ کی ،کل میرے پھول نے ہنگامہ کھڑا کیوں نہ کیا کہ آج کچھ بھی ہو جائے پاپا جو بھی کہتے رہیں میں نے نہیں جانا آج سکول ۔ نہیں اُس نے تو ضد کی تھی لیکن میں نے ہی اُسے سکول واپسی پر گڑیا لادینے کا دلاسہ دیکر خود ہی سکول بھیجا تھا میرے پھول نے تو ہنگامہ کھڑا کیا تھا لیکن میں نے اُسے سجھا بجھا کر سکول بھیج دیا تھا کاش نہ بھیجا ہوتا دسمبر تو کیوں پھر لوٹ آتا ہے ہمیں مار دینے اور جیتے جی مار دینے کیلئے ؟ اے سوگوار دسمبر اب ہمیشہ کے لیے چلا جا!

Tags: 16decemberinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newssaqootdhaka
Previous Post

صائمہ سیماب لیہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تعینات: دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح

Next Post

شرح سود 13نہیں 10فیصد مقرر کی جائے، پاکستان میں شرح سودجنوبی ایشیاء کے اکثر ممالک سے زیادہ ہے،حکومت کو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے،شرح سود مزید کم ہونے سے کاروباری لاگت میں کمی اور اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوں گےچیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی شرح سود میں کمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو

Next Post
کرپشن کا بڑھتاہوا ناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا اور معاشی تباہی کا باعث:انجینئر ندیم ممتاز قریشیپاکستان کا شمارکرپٹ ممالک میں اور سالانہ اربوں روپے بھی کرپشن کی نذر ہورہے ہیں:چیئرمینکرپشن اور بدعنوان عناصر کے خاتمے کیلئے مستقبل پاکستان کی سزا سزائے موت پر عملدرآمد کرایا جائے:گفتگوبدعنوانی معیشت اور سماجی ڈھانچے کے لیے ایک گھناؤنا چیلنج اور قوموں کو ان کی صلاحیتوں سے محروم کر دیتی ہےچیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا9 دسمبر عالمی یوم انسداد رشوت ستانی پر قوم کے نام خصوصی پیغام

شرح سود 13نہیں 10فیصد مقرر کی جائے، پاکستان میں شرح سودجنوبی ایشیاء کے اکثر ممالک سے زیادہ ہے،حکومت کو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے،شرح سود مزید کم ہونے سے کاروباری لاگت میں کمی اور اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوں گےچیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی شرح سود میں کمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ستمبر 22, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024