لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ سوشل ویلفیئرحکومت پنجاب نے صائمہ سیماب کو ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرلیہ تعینات کردیا ہے ۔صائمہ سیماب نے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرکا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔اس موقع پرصائمہ سیماب نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ان کامنشورہے محکمہ میں آنے سپیشل پرسن کو بہترسے بہتر خدمات انجام دینا ان کی اولین ترجیح ہوگی تاکہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اجرو ثواب بھی کمایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پروگرام ”دھی رانی“کو جلدازجلدپایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گاتاکہ لیہ کی بہنوں،بیٹیوں کی شادی جیسے اہم فریضہ کو ادا کیاجاسکے۔میڈیکل سوشل ویلفیئرآفیسرجاوید عباس ،سیدناصر حسین کاظمی،شہریار وودیگر نے چارج سنبھالنے پرا نہیں مبارک باد دی