ملتان(لیہ ٹی وی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جاپانی ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے بعد ہر سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور پائپ لائن کی صفائی سے قبل اور بعد از صفائی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی جا رہی ہے منگل کی شب اوربدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق جان محمد کالونی سٹریٹ نمبر 1،نیو نقشبند کالونی سٹریٹ نمبر5،غریب آباد سٹریٹ نمبر23،نشتر روڈ، نیشنل کالونی سٹریٹ نمبر23،ہاشمی کالونی، کالرو کالونی،بسم اللہ کالونی،جلال چوک گلگشت،لوہا مارکیٹ، سرکلر روڈ،پاک گیٹ روڈ تا حرم گیٹ روڈ،ہاشمی کالونی،چونگی نمبر 14،زکریا ٹاؤن گلی نمبر25،چاہ ڈھورے والا مین لائن،کینال روڈ میں لائن سنبل کالونی،مدینہ کالونی،بلال کالونی،غلام آباد،دہلی گیٹ، شاہین آباد، شاہ فیصل کالونی کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔