ملتان(لیہ ٹی وی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن رانا محمد اکرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ گلگشت سیوریج سب ڈویژن فضل الرحمن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشن ڈویژن محمد ساجد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ سورج میانی سیوریج سب ڈویژن غلام جعفر کو گلگشت سوریج سب ڈویژن کا ایڈیشنل چارج دینے کا حکم دیا ہے