ملتان(لیہ ٹی وی) نواب پور روڈ سے چونگی نمبر 9 کی جانب فورس مین پائپ لائن ڈالنے کے منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیا منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا سلسلہ برقرار رکھنے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں نواب پور روڈ سے شروع فورس مین پائپ لائن اور چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد مکمل کر کے شہری علاقوں سے بر وقت نکاسی آب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا انہوں نے ایل ایم کیو روڈ پر شہر کے سب سے زیادہ ٹریفک کے بہاؤ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھنے اور دھول،مٹی کے خاتمے کیلئے مسلسل چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے
منیجنگ ڈائریکٹر واسا کوبتایا گیا کہ چونگی نمبر 8 سے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن تک 800 میٹر فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا کام جاری ہے (48) انچ قطر کی اعلی معیار کی حامل ایچ ڈی پی ای (HDPE) لائن کی تنصیب سے ڈسپوزل اسٹیشن کی کارکردگی میں بھرپور اضافہ ہوگا اور اب تک (375) میٹر کی فورس مین پائپ لائن ڈالی جا چکی ہے نواب پور روڈ سے چونگی نمبر 8 کی جانب فلائی اوور کے نیچے دونوں اطراف فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے
اور ٹریفک جاری ہے اب چونگی نمبر 8 سے چونگی نمبر 9 کی جانب ایل ایم کیو روڈ پر محمود آرکیڈ تک سنگل سائیڈ پر دو پائپ لائن ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا اور منصوبے پر 24 گھنٹے دن اور رات کی شفٹ کے تحت منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے ہے اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مصروف شاہراہ کے پیش نظر موقع پر تعینات انجینئرز،کنسلٹنٹ اور سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔