ملتان(لیہ ٹی وی)ریڈیوپاکستان ملتان کی 54 ویں سالگرہ بھرپور انداز میں منائی گئیسالگرہ کے موقع پر ریڈیوپاکستان ملتان کی دن بھر کی نشریات میں رنگارنگ پروگرام نشر کیے گئے۔دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب دوپہر 12 بجے ہوئی۔قائمقام اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان ملتان جعفر بلوچ اور سینیٹر آرٹسٹ قیصر نقوی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں ڈپٹی کنٹرولر انجینئرنگ شہزادالحسن بھٹی،ایڈمن منیجر منہاس طارق،انجنئرنگ منیجرز،صہیب نیازی،زین العابدین،مجمد افضل،سینیرپروڈیوسرز محمد علی خان،مرزا اطہر لطیف،طارق خان خاکوانی،سدرہ احمد،نسرین فرید ،نعیم اکبر کھوسہ اور کمپئیرز ،اناونسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں ریڈیوپاکستان ملتان کے افسران ،جملہ سٹاف،اور ادارے سے جڑے آرٹسٹوں اور سامعین کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ادارے کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد12 بجے کی خبروں کے بعد سے ایک بجے تک سالگرہ شو نشر کیا گیا۔۔اس کے علاؤہ مختلف پروگراموں میں سامعین اور معززین علاقہ کے تاثرات پیش کیے گئے۔دن بھر کی نشریات میں ریڈیو پاکستان کی 54 سالہ نشریات کے سفر پر گفتگو بھی ہوئی ۔اور اس ادارے سے جڑے صدا کار،کمپئیر ،ڈرامہ آرٹسٹ،ٹاکر،ماہرین اور گلوکار بھی پروگراموں میں شرکت کرکے ادارے سی جڑی یادیں تازہ کیں۔