ملتا(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستی اشیاءخورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سبزی منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے اشیاءخوردونوش کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سستے ریڑی بازار بھی قائم کئے ہیں جبکہ سستے ہول سیل کاو¿نٹرز سے سرکاری ریٹس پر اشیائ خوردونوش بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔