لیہ(لیہ ٹی وی)محکمہ زکوٰۃ و عشرپنجاب کی ہدایات پرضلعی آفس لیہ میں آگہی مہم کے سلسلہ میں یوم زکوٰۃ منایا گیا۔محکمہ زکوۃ کے سٹاف نے شہرکے مخیرحضرات وتاجران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گذارہ الاونس، گذارہ الاونس برائے نابینا افراد، دینی مدراس، ایجوکیشن جنرل، ہیلتھ کیئراور ایجوکیشن ٹیکنیکل کی مد میں جاری ہونے والے درکارفنڈز کے بارے میں بتایااور مخیرحضرات سے کہا کہ وہ اپنی زکوٰۃ و عطیات PK20BPUN6010046987300013, محکمہ زکوٰۃ و عشر کے اکائونٹس نمبر PK52MUCB0736876331001823 جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور، دی بینک آف پنجاب اور مسلم کمرشل بینک میں جمع کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مالی امداد کی جاسکے۔مخیرحضرات وتاجران نے محکمہ زکوٰۃ کے جاری کردہ پروگرامز پر اطمینان کا اظہار کیااور اپنی زکوۃ کو جمع کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔