لیہ: اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری محصولات کی وصولی، مقررہ اہداف اور اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لینڈ ریونیو، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، سرکاری اراضی کے لیز واجبات، سرکاری املاک کے کرایہ جات سمیت دیگر مدات میں بقایا جات کی وصولی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور ریکوری پلس پر تمام متعلقہ معلومات اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محصولات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریونیو افسران فیلڈ میں عملی اقدامات کرتے ہوئے نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ذریعے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔







