لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر سولر پاور پلانٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی طبی صورتحال دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے اور تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ جاں بحق خاتون کی میت آبائی گھر پہنچانے کے لیے ایمبولینس فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو حادثے، زخمیوں کی طبی صورتحال اور فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ واضح رہے کہ سولر پاور پلانٹ چوبارہ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث اے پی وی وین بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔







