لیہ: تحصیل چوبارہ کے علاقے سولر پلانٹ کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث اے پی وی وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔





ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور موٹر بائیک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر 45 سالہ شازیہ سر پر چوٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو چکی تھیں، جبکہ 33 سالہ علی رضا سر پر شدید چوٹ اور دائیں ٹانگ کی ران کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث زخمی ہوئے۔ حادثے میں 70 سالہ محمد اقبال بھی سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق خاتون اور دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو اسٹاف کے مطابق متاثرہ خاندان لاہور سے فتح پور جا رہا تھا کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر نیند یا تھکن محسوس ہونے پر گاڑی روک کر آرام کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔





